کیا واقعی دیسی انڈے، فارمی انڈوں سے زیادہ فائدہ مند ہیں؟


مارکیٹ میں سفید اور براؤن رنگ کے انڈوں کو دیکھ کر کبھی آپ کےذہن میں یہ سوال آیا کہ آخر ان دونوں میں فرق کیا ہے؟ رنگ اور قیمت میں تو دونوں میں فرق پایا جاتا ہے لیکن کیا یہ فرق غذائیت میں بھی پایا جاتا ہے؟کیا آپ بھی براؤن انڈے کو سفید کے مقابلے صحت کے لئے زیادہ فائدے مند سمجھتے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں:زردی کی رنگت سے مرغی کی صحت کا اندازہ لگائیں

بہت سے لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ براؤن انڈے میں زیادہ غذائیت پائی جاتی ہے ، اس لئے یہ مہنگے ہوتے ہیں ۔جبکہ ذائقے کے لحاظ سے لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ سفید انڈے کا ذائقہ براؤن کہ مقابلے قدرے بہتر ہوتا ہے۔مختصراً یہ کہ غذائیت براؤن میں اور ذائقہ سفید میں ہوتا ہے۔

لیکن ان انڈوں کے بارے میں اصل حقیقت یقیناً آپ کو حیران کر دے گی۔در حقیقت انڈوں کی رنگت کا تعین جینز سے ہوتا ہے،فارمی مرغیاں جو سفید پروں والی ہوتی ہیں وہ سفید رنگ کے انڈے دیتی ہیں۔جبکہ دیسی مرغیاں جن کے پر سیاہ یا بھورے رنگ کے ہوتے ہیں ،براؤن انڈے دیتی ہیں۔

دیسی مرغیاں جسامت میں بڑی ہوتی ہیں اور ان کی غذائی ضرویات کو پورا کرنے کے لئے فارمی مرغیوں کے مقابلے زیادہ قیمت درکار ہوتی ہے۔اس لئے ان کے انڈے مہنگے داموں میں فروخت کیے جاتے ہیں۔

نیویارک کی کارنیل یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق،غذائیت کے اعتبار سے دونوں کےانڈوں میں کوئی واضح فرق نہیں ہوتا۔

No comments

thank you